آئی ایس پی آر(میڈیا رپورٹس) کے مطابق بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب ضلع ٹانک میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا۔
حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کے سیکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کے مستعد اور فوری ردعمل نے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے خوارج کو نشانہ بنایا اور بارہ خوارج کو ہلاک کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے خلاف بھرپور مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا جبکہ بہادر جوانوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

توہین آمیز کلمات،دھمکیاں، مبشر لقمان کی درخواست پر محمود بھٹی کی عدالت طلبی

عدالت(میڈیا رپورٹس) نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ شکایت کے ساتھ پیش کیے گئے پوڈکاسٹس کی ویڈی…