
فیصل آباد:موسیقی کے بڑے مقابلے پاکستان آئیڈل کا تاج فیصل آباد کی حرا قیصر کے سر سج گیا۔
گلوکارہ حرا قیصر نے پاکستان آئیڈل کا گرینڈ فنالے جیت لیا۔
جیت کے بعد فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں حرا قیصر کی کامیابی پر پرتعیش تقریب کا انعقاد ہوا۔
تقریب کے دوران ای ایم آئی پاکستان کی جانب سے حرا قیصر کو دو لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا ۔
اس تقریب میں حرا قیصر نے اپنے سفر کی کہانی بھی سنائی، جبکہ انکی والدہ کو بھی دعوتِ اسٹیج دی گئی۔
والدہ کی معصومانہ گفتگو سےحاضرین محظوظ ہوئے۔ حرا قیصر کی گلوکاری نے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔
اس تقریب کی میزبانی سی ای او آر این این ٹی وی سینئر صحافی نعیم حنیف نے کی، جبکہ استاد راحت فتح علیخاں ، تنویر آفریدی، ندیم جے(ڈائریکٹر)،
ندیم سلامت، مسعود سلامت، علی عباس، عاصم رضا(شاعر) نعیم الحسن(سینئر پروڈیوسر) ، مطیبہ(مارننگ شو میزبان)نے خصوصی شرکت کی۔
یاد رہےکہ پاکستان آئیڈل میں ملک بھر سے متعدد گلوکاروں نے حصہ لیا تھا۔ انتہائی سخت مقابلے کے بعدفیصل آباد کی حرا قیصر موسیقی کے مقابلے کی فاتح قرار پائی تھیں۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہوئ…





