
Field Marshal General Asim Munir
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ خطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے پاکستانی کوششوں کا حصہ ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران میں تنازع کے پرامن حل کیلئے کوششوں پر توجہ دیں گے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے، فیلڈ مارشل کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر بات ہوگی۔
محمود بھٹی اور یوٹیوبر کو 30 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
لاہور: پنجاب ہتکِ عزت ٹربیونل نے فیشن ڈیزائنر محمود احمد بھٹی اور دو دیگر مدعا علیہان کو ن…





