
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر تمام معاملات بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات پر مل بیٹھ کر مشاورت کی جائے گی اور اتفاق رائے سے حل نکالا جائے گا۔
گفتگو کے دوران کہا گیا کہ ماضی میں آئینی ترامیم بھی تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئی تھیں۔ آئندہ بھی اہم معاملات پر مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد کے حملے اور قبضے کی کوشش کا الزام
شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد کے حملے اور قبضے کی کوشش کا الزام معروف گلوکارہ نے نعمان …





