
Voyager 1
ناسا (میڈیا رپورٹس)اٹھارہ نومبر 2026 یعنی آج کے روز ناسا کی جانب سے 1977 میں بھیجے گئے جڑواں خلائی مشنوں میں سے ایک وائجر ون زمین سے ایک نوری دن (لائٹ ڈے) کا فاصلہ طے کر چکا ہے۔ یہ وہ فاصلہ ہے جو روشنی ایک دن میں طے کرتی ہے، یعنی تقریباً 26 ارب کلومیٹر۔ مگر خلائی مشن وائجر ون کو ایسا کرنے میں 50 سال لگے۔
اس سپیس کرافٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 12 انچ قطر کی سنہری ڈسک نصب ہے، جس میں زمین کے مختلف باشندوں کی جانب سے اردو سمیت 55 زبانوں میں پیغامات شامل ہیں۔ یہ پیغامات ممکنہ خلائی مخلوق کے لیے ریکارڈ گئے ہیں۔
اردو میں ان کے لیے ’سلام، ہم زمین کے باشندوں کی طرف سے آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں‘ کے الفاظ ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ ہندی کا لفظ ’نمستے‘ بھی سپیس کرافٹ میں موجود ڈسک کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔
وائجر ون انسان کی بنائی ہوئی کسی بھی دوسری چیز کے مقابلے میں زیادہ دور جا چکا ہے۔ لیکن اس کے طے کیے گئے فاصلے سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ ناسا اب بھی اس خلائی مشن سے سگنل موصول کر رہا ہے۔
صرف پانچ سال تک کام کرنے کے لیے تیار کیے گئے وائجر ون اور وائجر ٹو تقریباً 50 برس خلا میں گزارنے کے باوجود آج بھی فعال ہیں اور ماہرینِ فلکیات کو کائنات کے بارے میں نہایت قیمتی معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
یہ سب کچھ وہ ایسی ٹیکنالوجی کے ذریعے کر رہے ہیں جو آج کے دور کے معیار کے مطابق انتہائی سادہ اور قدیم معلوم ہوتی ہے۔
مشن کی موجودہ پراجیکٹ سائنس دان ڈاکٹر لنڈا اسپِلکر نے بی بی سی کو بتایا ’آپ کی گاڑی کے ریموٹ میں جتنی میموری ہوتی ہے، تقریباً اتنی ہی وائجر کے کمپیوٹروں میں موجود ہے۔‘
انھوں نے کہا ’اپنے دور کے لحاظ سے یہ واقعی ایک غیرمعمولی کارنامہ تھا۔‘
اسٹیج اداکارائیں نازیبا لباس کیوں پہنتی ہیں؟
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو بل پیش کیا ہم نے وہ سب کے س…





