میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کی عالمی سیاست میں بھارت کا اثر و رسوخ برقرار ہے جہاں جے شاہ ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
جے شاہ بلا مقابلہ دوسری مدت کے لیے اس منصب پر فائز ہوئے ہیں اور آئندہ 2 برس تک عالمی کرکٹ کے معاملات کی سربراہی کریں گے۔
جے شاہ پہلی بار اگست 2024 میں آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے اور اس عہدے پر فائز ہونے والے کم عمر ترین شخص بنے تھے۔
اس سے قبل وہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ آئی سی سی کی بااثر فنانس اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کی سربراہی بھی کر چکے ہیں۔ وہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے صاحبزادے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق جے شاہ کے نام کی تجویز ادارے کے ڈائریکٹرز نے ہفتے اور اتوار کو بالی میں ہونے والے اجلاس کے دوران پیش کی۔ اس عہدے کے لیے ان کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار میدان میں نہیں تھا۔
جے شاہ کی نئی 2 سالہ مدت ایسے وقت شروع ہو رہی ہے جب عالمی کرکٹ کئی اہم مرحلوں سے گزرنے والی ہے۔ اس دوران 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقا میں منعقد ہوگا جبکہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی کے انتظامات بھی آئی سی سی کی ترجیحات میں شامل ہوں گے۔
جے شاہ نے کہا کہ کھیل کی تاریخ کے اہم ترین اور دلچسپ ادوار میں سے ایک کا آغاز ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی کھیل کو نئے شائقین تک پہنچانے اور کھلاڑیوں و مداحوں کی نئی نسل کو متاثر کرنے کا غیر معمولی موقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

’موت کے خطرے‘ کے باوجود بنگلہ دیش واپسی جاؤں گی، شیخ حسینہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ اگست 2024 سے بھارت میں روپوش ہیں۔ وہ بنگلہ دیش میں طلبہ کی…