کراچی (میڈیا رپورٹس)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی شدید الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر زور زبردستی سندھ کو تقسیم کریں گے تو کراچی کی سڑکوں پر کچرا نہیں خون بہے گا، پھر اس پر سوال پوچھے جائیں گے، صوبے کی تقسیم کریں گے تو معاشرے میں تقسیم ہوگی۔
کراچی پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ سے خطاب کے دوران انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ تو دور وفاقی کابینہ میں بھی بحث نہیں ہوئی پھر بھی ‘وفاقی وزیر خود بخود صوبے بنانے کی ’رٹ‘ لگائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ہم پوچھیں گے کہ ان کے وزیر کیوں ان کے کنٹرول میں نہیں، جب وزیر ہی اپنے وزیر اعظم کو سبوتاژ کروائیں گے تو پھر یہ پوچھنے پر مجھے حیرت ہوتی ہے کہ سسٹم کیوں کولیپس ہوا۔
انہوں نے ملکی نظام کے بوسیدہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سسٹم کو دھکا دے کر گرایا گیا ہے‘ اور ’ڈھ جانے والے نظام‘ کا حل نئے صوبوں کے قیام میں نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نئے صوبوں سے متعلق بحث میں اس وقت تیزی آئی جب وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ ملک میں رائج نظامِ حکمرانی ’مکمل طور پر ناکام‘ ہو چکا ہے۔ انہوں نے ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے نئے صوبے یا انتظامی یونٹس بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
جولائی میں اسلام آباد میں پاکستان اکنامک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا تھا کہ وہ مل بیٹھ کر نظام میں بنیادی تبدیلیوں پر اتفاق رائے پیدا کریں۔
انہوں نے سندھ کی تقسیم پر سنگین نتائج سامنے آنے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “زور زبردستی سندھ کی تقسیم کریں گے تو کراچی کی سڑکوں پر کچرا نہیں بلکہ جو خون بہے گا، اس پر سوال پوچھے جائیں گے، صوبے کی تقسیم کریں گے تو معاشرے میں تقسیم ہوگی اور وہ تقسیم دشمنی تک چلی جائے گی، عام آدمی ہتھیار اٹھائے گا، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص میں ایک بھائی دوسرے بھائی کو قتل کرے گا، میں وہ خون خرابہ دیکھنا نہیں چاہتا۔ “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

’موت کے خطرے‘ کے باوجود بنگلہ دیش واپسی جاؤں گی، شیخ حسینہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ اگست 2024 سے بھارت میں روپوش ہیں۔ وہ بنگلہ دیش میں طلبہ کی…