پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو بل پیش کیا ہم نے وہ سب کے ساتھ شیئر کیا، تھیٹر کے معیار کو بہتر کر رہے ہیں، جہیز کی لعنت اور منشیات کے خلاف ڈرامے بنتے رہے۔ لوگ دیکھتے تھے، اپوزیشن کے اعتراضات سے لگ رہا ہے جیسے سب بہت اچھا چل رہا تھا۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے کہا ڈرامہ بغیر ناچ گانے نہیں چلے سکے گا، الحمرا میں بغیر ناچ اور گانے کے اسٹیج ڈراما تین دن چلا۔

 جو گند کر رہے ہیں وہ گھس بیٹھیے ہیں وہ آرٹسٹ نہیں، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ آج جو تھیٹر پر ہو رہا ہے ٹھیک ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سہیل احمد، خالد عباس ڈار، وسیم عباس نے کیوں تھیٹر چھوڑ دیا؟ اس معاملے پر بحث ہوچکی، اسٹیک ہولڈرز کی رائے آچکی بل کی منظوری وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت تھیٹر پر پابندی نہیں لگانا چاہتی منظم اور مانیٹر کرنا چاہتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

زمین سے ایک نوری دن کا فاصلہ مکمل کرنے والا جہاز جس میں خلائی مخلوق کے لیے اردو میں بھی پیغام ہے

ناسا (میڈیا رپورٹس)اٹھارہ نومبر 2026 یعنی آج کے روز ناسا کی جانب سے 1977 میں بھیجے گئے جڑ…