میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر کے گیمرز گذشتہ 13 سال سے جس گیم کا انتظار کر رہے تھے، وہ ویڈیو گیمز کی دنیا کی مشہور ترین گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ یعنی ’جی ٹی اے 6‘ ریلیز ہو چکی ہے اور اس کے آتے ہی دنیا بھر میں گیمرز کا جوش دیکھنے والا ہے۔
گیم سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں دستیاب ہوئی، جہاں مداحوں کو دنیا کے دوسرے حصوں سے پہلے اسے کھیلنے کا موقع ملا۔
گیم کی ریلیز سے پہلے ہی شائقین نے اسے کھیلنے کے لیے خوب تیاریاں کر رکھی تھیں۔ کسی نے دفتر سے چھٹی لے لی، کسی نے نیا پلے سٹیشن خرید لیا، تو کچھ ایسے بھی تھے جنھوں نے جلد گیم کھیلنے کے لیے اپنے کنسول کی لوکیشن ہی نیوزی لینڈ کی کر دی تاکہ وہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں پہلے کھیل سکیں۔
پاکستانی گیمنگ کمیونٹی سے وابستہ عامر شہزاد نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ’جی ٹی اے 6‘ کی دستیابی کے بعد پلے سٹیشن 5 کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ان کے مطابق جو ’پی ایس 5‘ پہلے تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا تھا، اس کی قیمت اب بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہ کنسول بلیک میں بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔
عامر شہزاد کا کہنا تھا کہ ’جی ٹی اے 6‘ تقریباً 100 ڈالر کے واؤچر کے ذریعے خریدی جا سکتی ہے، تاہم صارفین کو اپنے پلے سٹیشن اکاؤنٹ کے ریجن کے مطابق ہی واؤچر خریدنا ہوتا ہے۔ یعنی جس ملک کا پلے سٹیشن اکاؤنٹ ہوگا، اسی ملک کا واؤچر استعمال کرنا پڑے گا اور ادائیگی بھی متعلقہ ملک کی قیمت کے مطابق کرنا ہوگی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی گیمرز اور یوٹیوبرز بھی ’جی ٹی اے 6‘ کی لائیو سٹریمنگ کر رہے ہیں، جنہیں ہزاروں افراد براہِ راست دیکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد کے حملے اور قبضے کی کوشش کا الزام

شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد کے حملے اور قبضے کی کوشش کا الزام معروف گلوکارہ نے نعمان …