ملائیشیا (میڈیارپورٹس)کے شہر ایپوہ میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اس سے قبل اپنے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو بھی 1-5 سے ہرایا تھا۔
امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان، محمد احمد، ابوبکر، رانا وحید اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں 2 گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ تیسرے کوارٹر میں ایک اور آخری کوارٹر میں پھر سے 2 گول اسکور کیے۔
پاکستان کو لیگ مرحلے میں اب مزید 3 میچز کھیلنے ہیں۔ قومی ٹیم 23 نومبر کو آسٹریلیا، 24 نومبر کو جنوبی کوریا اور 26 نومبر کو میزبان ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان، آسٹریلیا، ملائیشیا، جنوبی کوریا، امریکا اور کینیڈا سمیت 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے آخری روز یعنی 28 نومبر کو پوزیشنز کے میچز اور فائنل کھیلا جائے گا۔
لیگ مرحلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں گولڈ میڈل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان بھی اچھی کارکردگی کی بدولت فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بھارتی فضائیہ کے فعال رافیل طیاروں کی تعداد 32 رہ گئی؟ نئی رپورٹ پر بھارت میں بھی سوالات اٹھ گئے

بھارتی فضائیہ کے فعال رافیل طیاروں کی تعداد 32 رہ گئی؟ نئی رپورٹ پر بھارت میں بھی سوالات ا…