
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے کابینہ اراکین کو سیاسی اختلافات عوامی سطح پر زیرِ بحث لانے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز ہے، جبکہ حکومت معاشی استحکام کے بعد پائیدار ترقی کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو عالمی اور سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور حکومت نے ہمیشہ محاذ آرائی کے بجائے تعمیر و ترقی کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے وفاقی کابینہ کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیانات دینے سے اجتناب کریں اور باہمی معاملات افہام و تفہیم اور اتفاقِ رائے سے حل کریں۔
وزیراعظم کے مطابق وزراء کی باہمی بیان بازی سے حکومت کے بارے میں منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور عوامی خدمت و ترقی کے ایجنڈے سے توجہ ہٹتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز رکھیں۔
شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کو بھی مثبت سیاسی رویہ اپنانے اور غیر ضروری بیان بازی سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے فروغ کے لیے تمام سیاسی اور حکومتی ذمہ داران کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ محسن نقوی اور رانا ثناء الہ کے مابین لفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ دوسری طرف چوہدری سالک حسین بھی وزیراعلیٰ مریم نواز اور پنجاب حکومت کیخلاف برسر پیکار ہیں۔
بھارتی بلے باز سوریا ونشی نے تیز ترین سنچری اور ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑ ڈالا
ایمرجنگ ایشیا کپ 2026 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جیسی نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف سوریا …





