ریلوے انتظامیہ(میڈیارپورٹس) کے مطابق ٹرین میں 500 سے 600 لوگ سوار تھے جن کو ریسکیو کرنے کے لیے اب تک 13 بوگیاں کلیئر کر دی گئی ہیں جبکہ مزید بوگیوں میں آپریشن جاری ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے نزدیک رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے جس کے بعد وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔
ریلوے انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ایک بوگی کو کاٹ کر مسافروں کو نکالا جا رہا ہے جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام آپریشن مکمل ہونے کے بعد شروع ہو گا۔ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ 4 سے 5 گھنٹوں میں ڈاؤن اسٹریم ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران مسافر ٹرینوں کو پیش آنے والا چوتھا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 30 ستمبر کو راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین کی ایک بوگی کھاریاں کے قریب پٹری سے اتری تھی۔ اگلے ہی دن کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس جبکہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پٹری سے اتریں۔ خوش قسمتی سے ان حادثات میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
رحمان بابا ایکسپریس ٹرین حادثے کے حوالے سے پاکستان ریلوے کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ امدادی سرگرمیاں اور ٹریک کلیئر کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

جنتر منتر پر احتجاج سے قبل ابھیجیت دیپکے اور دھروو راٹھی زیرِ حراست، نئی دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں کے کنٹرول میں

نئی دہلی (میڈیا رپورٹس)سی جے پی کے مطابق ابھیجیت دیپکے، شریک کنوینر آشوتوش رانکا اور سورَ…