لاہور (میڈیا رپورٹس) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، تاہم قومی اداروں اور شہدا کے احترام پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، جمعیت علمائے اسلام (ف) ایک بڑی سیاسی جماعت ہے، لیکن مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان سے انہیں شدید اختلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے خلاف توہین آمیز بیانات ناقابلِ برداشت ہیں اور شہدا کی قربانیاں پوری قوم کا فخر ہیں، قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر تمام سیاسی رہنماؤں کو ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات مناسب نہیں، کیونکہ جو عناصر مساجد، امام بارگاہوں، عدالتوں اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، انہیں سیاسی جدوجہد کرنے والوں کے برابر نہیں رکھا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی، ٹرین حملوں اور کلبھوشن یادیو کے اعترافات کے بعد ریاست کی ذمہ داری دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے، نہ کہ ان سے مذاکرات کرنا، دہشتگرد عناصر کو دوبارہ ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان کی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور رواں سال ملک میں معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا سال ہوگا

اسلام آباد (میڈیا رپورٹس)وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہو…