ٹیکساس: (میڈیا رپورٹس) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پہلے سیمی فائنل میں سپین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کی مضبوط امیدوار فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر 16 سال بعد فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں سپین نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا، پہلے ہاف میں میکل اویارزابال نے پنالٹی پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ دوسرے ہاف میں پیڈرو پورو نے دانی اولمو کے عمدہ پاس پر دوسرا گول سکور کر کے فرانس کی واپسی کی تمام امیدیں ختم کر دیں۔
کیلیان ایمباپے کی قیادت میں فرانس کو ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا، تاہم پورے میچ میں سپین کے منظم دفاع اور مؤثر جوابی حملوں کے سامنے فرانسیسی فارورڈز بے بس دکھائی دیے، سپین کے گول کیپر اور دفاعی لائن نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کو کوئی گول کرنے کا موقع نہ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان کی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور رواں سال ملک میں معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا سال ہوگا

اسلام آباد (میڈیا رپورٹس)وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہو…