
اسلام آباد (میڈیا رپورٹس)وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے باعث عالمی تیل کی منڈی شدید دباؤ کا شکار ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ پٹرولیم کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اب روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لے کر ان کا تعین کرے گی تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کا بروقت اثر مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھا جا سکے۔
علی پرویز ملک نے بتایا کہ گزشتہ چند روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور یہ 110 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 140 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت بھی بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔
مصطفیٰ زاہد آوارہ پن 2 میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے یا نہیں؟ آخر کار عقدہ کھل گیا
بالی ووڈ فلم آوارہ پن کے شائقین کی بڑی ڈیمانڈ منظر عام پر آنے کے بعد مصطفیٰ زاہد نے بھی…





