میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا، پی سی بی نے مصباح الحق کا استعفیٰ موصول ہونےکی تصدیق کردی،جبکہ اسدشفیق بھی مستعفی ہونے پرغورکر رہے ہیں،پاکستان ٹیم کے انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نےسما سے گفتگو کرتےہوئےکہا جو آج استعفے دے رہے ہیں پہلے کونسی اچھی ٹیمیں بناکر بھیجی ہیں،استعفیٰ اچھی بات ہے،ان کے اپنے بھی لڑکے گئے ہیں،پرفارمنس خراب ہے، اس سے برا ہو نہیں سکتا،اس طرح کی چیزیں نہیں ہونی چاہیے تھی،وائٹ،ریڈبال سب ایسے ہی ہیں، جب کوچ ہے تو کوچ ہے،کوچ کو پتا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے،یہ صرف مائیک ہیسن ہیں یا ان کے نام بھی بتائیں جو پیچھے سے ٹیمیں بناکر بھیج رہے تھے۔
پی سی بی نےدورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا ہےجن میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
گزشتہ روز پی سی بی نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ تھا، مائیک ہیسن پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ،ایشلے نوفکے کو بولنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
پی سی بی نے کرکٹ کےنتائج اورپرفارمنس نہ دینے والوں کے سخت احتساب کا بھی فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ کی ساخت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

نیپال اور تبت میں 919 ہلاکتوں کی تصدیق، 4700 سے زیادہ افراد لاپتہ

نیپال(میڈیا رپورٹس) کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں 424…