بشکیک: (میڈیا رپورٹس) پاکستان نے کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ خوش آئند ہے، تجارتی حجم بڑھانے کیلئے قوانین کو مزید بہتر بنائیں گے۔
علاوہ ازیں انسٹی ٹیوف آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور کرغز نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت ، منشیات ،نشہ آور اشیاء اوراسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور کرغز وزارت صحت کے درمیان طبی تعلیم میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت ، ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔
این ڈی یو اسلام آباد اورکرغزنیشنل انسٹی ٹیوٹ فاراسٹریٹجک انیشی ایٹوز کے درمیان تحقیق کے شعبے میں ایم او یو پر بھی دستخط کئے گئے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہترین میزبانی پر کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کا شکر گزار ہوں، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے نئے معاہدے دوطرفہ تعاون کو نئی سطح پر لے جائیں گے، پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف کو صدارتی محل آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

مصباح الحق قومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا، پی سی بی …