
جنرل وحید کاکڑ(میڈیا رپورٹس) 12 جنوری 1993 تا 11 جنوری 1996 پاکستان کے گیارہویں چیف رہے، انہوں نے 1959 میں کمیشن حاصل کیا تھا، وہ آج راولپنڈی میں 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آرمی چیف اور پاک فوج کے تمام رینکس نے مرحوم جنرل کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت اور پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔
جنرل(ر) عبدالوحید کاکڑ نے 18 اکتوبر 1959 کو پاکستان آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا۔ ان کا تعلق 20ویں پاکستان ملٹری اکیڈمی لانگ کورس سے تھا۔ جنرل وحید کاکڑ 12 جنوری 1993 تا 12 جنوری 1996 تک پاکستان کے آرمی چیف رہے۔
جنرل کاکڑ نے ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی اور بعد میں ایڈورڈز کالج پشاور سے تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے فوج میں شمولیت اختیار کی اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں فوجی تربیت حاصل کی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول: فوجی تربیت حاصل کی اور 20ویں لانگ کورس کے ذریعے فوج میں کمیشن حاصل کیا۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، کینیڈا: جنگی حکمت عملی، فوجی منصوبہ بندی اور کمان سے متعلق اعلیٰ تربیت حاصل کی۔ بعض سوانحی حوالوں کے مطابق وہ امتحانات میں اول رہے۔
نیشنل ڈیفنس کالج، راولپنڈی: اعلیٰ فوجی قیادت، دفاعی منصوبہ بندی اور قومی سلامتی سے متعلق تعلیم حاصل کی۔
پیٹرولیم لیوی: حافظ نعیم کا آج 150 شہروں میں دھرنے دینے اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلان
حافظ نعیم الرحمٰن (میڈیا رپورٹس)نے کراچی کے علاقے گودھرا کالونی میں ماڈل اسکول کی افتتاحی …





