بالی ووڈ فلم آوارہ پن  کے شائقین کی بڑی ڈیمانڈ منظر عام پر آنے کے بعد مصطفیٰ زاہد نے بھی خاموشی توڑ دی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں مصطفیٰ زاہد نے انکشاف کیا کہ فینز اس بات پر بضد ہیں کہ آوارہ پن 2 کا ٹائٹل سانگ بھی انہی کو گانا چاہیے۔

”لوگوں کو یہ جواب دینا بہت مشکل تھا کہ میں اب کی بار آوارہ پن کا حصہ نہیں ہوں۔ شائقین میرے گانوں سے جذباتی طور پر اتنا جڑ چکے ہیں کہ اب وہ اس حقیقت کو تسلیم کرنے کو ہی تیار نہیں کہ میں آوارہ پن 2 میں نہیں گا رہا۔”

”پاک بھارت تناؤ کے باوجود فینز ابھی بھی پرامید ہیں کہ اچانک کہیں سے مصطفیٰ زاہد نمودار ہونگے اور فینز کواپنی آواز سے مسحور کریں گے۔ ”

”انہوں نے یہ راز بھی آشکار کیا کہ میں جب یہ گانا بنا رہا تھا تو مجھے بھی نہیں معلوم تھا کہ یہ اتنا ہٹ ہو جائے گا کہ لوگ 19 سال بعد بھی اس کے سحر سے باہر نہیں نکل پائیں گے۔ ” بس میرے دل نے یہ بنانے کو کہا، سو میں بنا ڈالا۔

اب اہم سوال یہ پیدا ہوا کہ آخر مصطفیٰ زاہد کا متبادل کون ہوگا؟

بھارتی گلوکارامال ملک نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں اعلان کیا کہ انہوں نے ”آوارہ پن 2” کے لیے ٹائٹل سانگ کمپوز کیا ہے۔

”انکا کہنا تھا ”یہ میرے کیریئر کا بہترین گانا ہے جس کیلئے میں نے 20 سال انتظار کیا۔

”جب میں 16 برس کا تھا، تب سے میرا خواب تھا کہ شائد میں بھی کبھی اس بینر تلے گا سکوں۔ وشیش فلمز میں یہ موقع دینے کیلئے مکیش بھٹ کا شکریہ۔”

بالی ووڈ گلوکار امال ملک کا پیغام اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب انہوں نے پاکستانی گلوکارمصطفیٰ زاہد کو بالی ووڈ کے وائرل گانوں کا کریڈٹ دے ڈالا۔

”اس لمحے میں ہمیں بارڈر پار موجود اس شخص کو نہیں بھولنا چاہیے جس نے 2007 میں ‘آوارہ پن’ کے دو ٹریکس – ‘تو پھر آؤ’ اور ‘تیرا میرا رشتہ’ میں اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔”

”مصطفیٰ زاہد کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے امال ملک کا کہنا تھا ”اگر آپکی جادوئی آواز نے اپنا رنگ نہ دکھایا ہوتا تو ہم یہ دوبارہ کبھی پلان نہ کر پاتے۔”

”اتنی شاندار موسیقی سے متعارف کروانے پر آپکا از حد شکریہ۔آپکی آوازمیں چھپا درد میری روح کو آج بھی گھائل کرتا ہے۔”

”دوسری جانب مصطفیٰ زاہد نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ”ڈھیروں پیار امال ملک، بارڈر پر چاہے کتنی ہی سنگینی ہو، محبتیں اپنی جگہ قائم رہتی ہیں۔

”آوارہ پن کا میدان اب تمہارا ہوا۔ میرے بھائی!! آؤ اور چھا جاؤ۔”

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مصطفیٰ زاہد نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں آج بھی آوارہ پن کے گانوں سے

رائلٹی کی مد میں اچھی خاصی کمائی ہوتی ہے کیوںکہ ان گانوں کے رائٹس آج بھی انہی کے پاس ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا رپورٹس)وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی…