
خیبر(میڈیا رپورٹس) میں تیز بارش کے باعث مختلف مقامات پر سیلابی ریلوں میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، سوار خواتین اور بچوں کو بچا لیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق تین افراد لاپتہ ہیں۔
پولیس کے مطابق علاقہ خوگہ خیل زکریا مسجد کے قریب بھی کار سیلابی ریلے کی نذر ہوئی، موٹر کار میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال دیا گیا ہے۔
حافظ آباد ہیڈ قادرآباد کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 15 ہزار کیوسک ہے، یہی وجہ ہے کہ ہیڈ قادرآباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
لیہ کے موضع سمرانشیب میں دریائے سندھ کی بے رحم موجیں بےقابو ہوگئیں، پانی کے تیز بہاؤ میں دو بڑے سرکاری سکول دریا برد ہوگئے، دریائے سندھ کے کٹاؤ سے اب تک سینکڑوں ایکڑ فصلوں اور 300 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
دریائی پانی سے پانچ سے زائد بستیاں، 3 مساجد، بجلی کے کھمبے اور دوسری سرکاری املاک بھی متاثر ہوئیں۔
مون سون کی بارشیں اس سال بھی حسن ابدال کے نواحی علاقے کوہلیہ سمیت درجنوں دیہاتوں کے مکینوں کے لیے زحمت بن گئیں، مکینوں کی اپنی مدد آپ کے تحت چندے سے تعمیر کیا گیا کوہلیہ پل ایک بار پھر تیز سیلابی ریلے کی نذر ہو گیا، جس کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی دیہات کا شہر سے رابطہ منقطع اور شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
مصطفیٰ زاہد آوارہ پن 2 میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے یا نہیں؟ آخر کار عقدہ کھل گیا
بالی ووڈ فلم آوارہ پن کے شائقین کی بڑی ڈیمانڈ منظر عام پر آنے کے بعد مصطفیٰ زاہد نے بھی…





