
اسلام آباد: (میڈیا رپورٹس) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے منصب پر نامزد کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارت عظمی کے عہدے پر انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے شرکت کی۔
نو منتخب سپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور ٹیکنوکریٹ نشست سے منتخب بیرسٹر افتخار گیلانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت کے قیام سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، جبکہ آئندہ کی پارلیمانی حکمت عملی اور حکومت سازی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے آئندہ لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے پر بھی غور کیا گیا، نئی کابینہ کی تشکیل، حکومتی ترجیحات، گڈ گورننس اور حکومتی امور کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست کو ہوگا۔
بھارت میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک
بھارتی ریاست(میڈیا رپورٹس) اتر پردیش کے شہر کان پور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حاد…





