Maryam Nawaz

اٹک (میڈیا رپورٹس) طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ چوہدری سالک وفاقی وزیر ہیں، الزام لگانے کے بجائے ثبوت پیش کریں، اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، ورنہ عدالت میں گھسیٹوں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے جو گجرات شہر دیا، وہاں میری لیڈ کروزر بارش کے پانی میں ڈوب گئی، تکلیف اس بات کی ہے کہ میں نے ڈی سی گجرات کو تبدیل کیا ہے، جو لوگ میرے گرنے کے منتظر تھے، آج ترقی دیکھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس طرح گھر کو صاف رکھتے ہیں، اسی طرح اپنے ملک اور شہر کو بھی صاف رکھنا ہے، کوئی کچھ بھی کہے، لیکن ملک کے خلاف ہتھیار نہ اٹھانا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ بات کرپشن کی نہیں، آپ وفاقی وزیر ہیں الزام نہ لگائیں اور ثبوت ہیں تو پیش کریں، جو سفارش پر آتا ہے، وہ ملک اور عوام کا بیڑا غرق کرتا ہے۔
مریم نواز نے آج اٹک کی کامسیٹس یونیورسٹی میں طلبہ میں اسکالر شپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں چوہدری سالک حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’تمہیں عدالت میں گھسیٹوں گی‘پنجاب میں ایک پیسہ بھی کرپشن کی نذر ہوا تو مریم نواز اللہ تعالیٰ اور عوام کو جوابدہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ (میڈیا رپورٹس)نے ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظ…