MR Patloo

اسلام آباد ہائیکورٹ (میڈیا رپورٹس)نے ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
چند روز قبل سیالکوٹ میں مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ٹک ٹاکر سمیت 40 سے زائد نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ موترہ میں مقدمہ درج کرکے 6 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے آج مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں 10 نومبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا
ٹک ٹاکر مسٹر پتلو وہیل چیئر پر بیٹھ کر اپنے وکیل قاسم عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
مسٹر پتلو کے خلاف سیالکوٹ میں مقدمہ درج ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہے گزشتہ روز نامعلوم مقام سے ریکارڈ کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں مسٹر پتلو نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس میں میرا کوئی قصور نہیں، میں نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کی، جو لوگ دنیا سے چلے گئے ہیں میں ان کے ورثاء کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کو میرا ولیمہ اور 6 کو بارات تھی، یہ ایونٹ میں نے عوام کیلئے رکھا تھا، 20 غریب بچیوں کی شادی بھی کروانا تھی اورعوام کو کچھ راشن، بائیکس وغیرہ بھی دینا تھیں، 10 دن پہلے ہی ویڈیو بنا کر میں نے خبردار کیا تھا کہ جو بھی آئے اپنے سامان کی خود حفاظت کرے، کوئی کسی کو کچھ نہ کہے، کوئی ایک دوسرے کو دھکا نہ مارے اور ڈسپلن کا خیال رکھیں
ایونٹ سے ایک دن پہلے میں اسی گراونڈ میں موجود تھا جہاں میں نے کرکٹ کھیلی وہیں میری کمر کی ایک ’ڈسک‘ ہل گئی جس کے باعث مجھے اسپتال جانا پڑا۔میں وہیں گرگیا تو 4 لوگوں نے اٹھایا اور گھر لئے گئے جہاں میں ساری رات تکلیف میں رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

مریم نواز کا چودھری سالک کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان

اٹک (میڈیا رپورٹس) طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا…