پاکستانی ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد زہیب طارق کے ادارے نے کنگز ایوارڈ 2026 جیت لیا

برطانیہ میں پاکستانی نژاد ماہرِ تعلیم کا بڑا اعزاز، لرننگ ریسورس نیٹ ورک 58 ممالک میں تعلیمی خدمات فراہم کر رہا ہے

لندن: پاکستانی نژاد ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد زہیب طارق کے برطانوی تعلیمی ادارے لرننگ ریسورس نیٹ ورک (LRN) نے بین الاقوامی تجارت کے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگز ایوارڈ فار انٹرپرائز 2026 اپنے نام کر لیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد زہیب طارق ادارے کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق ایل آر این کی تعلیمی سرگرمیاں دنیا کے 58 ممالک تک پھیل چکی ہیں، جبکہ اب تک 12 لاکھ سے زائد طلبہ اس کے تعلیمی پروگراموں سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

اس اعزاز کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں برطانوی بادشاہ کے نمائندے نک بریکن (Nick Bracken)، میئر میگی تھی مسٹوکلی (Maggie Themistocli)، برطانیہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں سلطنتِ عمان کی وزارتِ تعلیم اور بنگلہ دیش کے تعلیمی حکام بھی موجود تھے۔

لرننگ ریسورس نیٹ ورک اس سے قبل 2020 میں بھی بین الاقوامی تجارت کے شعبے میں کوئینز ایوارڈ فار انٹرپرائز حاصل کر چکا ہے۔ حالیہ اعزاز کے ساتھ ادارے نے چھ سال کے عرصے میں دوسری مرتبہ برطانوی شاہی اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

اس کامیابی پر ڈاکٹر محمد زہیب طارق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیے اپنا تجربہ، مہارت اور بین الاقوامی روابط بروئے کار لانے کے خواہاں ہیں۔

ڈاکٹر محمد زہیب طارق کے ادارے کی یہ کامیابی عالمی سطح پر پاکستانی ماہرینِ تعلیم کی خدمات اور بین الاقوامی تعلیمی میدان میں ان کی موجودگی کو اجاگر کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

صدر ٹرمپ کا دو ہفتوں میں ایران سے متعلق فیصلے کا اعلان:

واشنگٹن (میڈیا رپورٹس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آئندہ دو ہفتوں میں یہ فی…