
قائداعظم ٹرافی: بابر اعظم آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ پچ پر دے مارا، ویڈیو وائرل
ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام، 42 رنز پر وکٹ گنوانے کے بعد بابر اعظم کا ردعمل سوشل میڈیا پر زیرِ بحث
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم قائداعظم ٹرافی میں اپنی کارکردگی اور آؤٹ ہونے کے بعد غصے کے اظہار کے باعث خبروں کی زینت بن گئے۔ ان کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
قائداعظم ٹرافی گولڈ 2026-27 کے ایک میچ میں بابر اعظم دوسری اننگز کے دوران بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 42 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی ان کی وکٹ متنازع انداز میں گری تھی، جس پر کرکٹ حلقوں میں گفتگو جاری رہی۔
دوسری اننگز میں جلد آؤٹ ہونے پر بابر اعظم خاصے مایوس دکھائی دیے۔ وکٹ گنوانے کے بعد انہوں نے غصے میں اپنا بیٹ پچ پر دے مارا، جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔
rastanews network (@RNNTVnetwrk) on X
💔 END OF KING BABAR AZAM’S INNINGS!
Babar departs for 42 runs. 😭👑
Not the big score we wanted from the King today. 💔🏏
Come back stronger, Babar! 👑🇵🇰
Babar departs for 42 runs. 😭👑
Not the big score we wanted from the King today. 💔🏏
Come back stronger, Babar! 👑🇵🇰
بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی اور میدان میں غصے کے اظہار پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض مداحوں نے ان کے ردعمل کو کھیل کے دباؤ اور مایوسی کا نتیجہ قرار دیا، جبکہ دیگر صارفین نے سینئر کھلاڑی کے رویے پر تنقید کی ہے۔
اس واقعے کے بعد بابر اعظم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اور میدان میں ان کے ردعمل پر کرکٹ شائقین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
پاکستانی ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد زہیب طارق کے ادارے نے کنگز ایوارڈ 2026 جیت لیا
پاکستانی ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد زہیب طارق کے ادارے نے کنگز ایوارڈ 2026 جیت لیا برطانیہ میں…





