غیر ملکی میڈیا کے مطابق یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو اگلا وزیرِ اعظم بننے کے لیے کنیسٹ کے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں کے بعد اسرائیلی صدر ہرزوگ کا کہنا تھا کہ کُل 67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں کے نمائندوں نے آئزنکوٹ کی حمایت کی جبکہ 46 ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی سفارش کی۔
ان کا مزید کہناتھا کہ وہ اتوار کے روز حکومت بنانے کا مینڈیٹ سونپنے سے پہلے صورتِ حال کو واضح کرنے کے لیے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات مزید کم ہو گئےہیں، ان کی اتحادی مذہبی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم نے وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے کسی بھی امیدوار کی حمایت سے انکار کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 نشستوں پر مشتمل جماعت کے دونوں دھڑوں نے صدر سے مشاورت کے دوران کسی امیدوار کی سفارش نہیں کی، جماعت کے مذہبی رہنماؤں نے بھی کسی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستانی ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد زہیب طارق کے ادارے نے کنگز ایوارڈ 2026 جیت لیا

پاکستانی ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد زہیب طارق کے ادارے نے کنگز ایوارڈ 2026 جیت لیا برطانیہ میں…