امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد ایلون مسک کی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی مالیت میں 120 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہو ئی ہے، جبکہ ان کی ذاتی دولت میں بھی اربوں ڈالرز کی کمی آئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں 3.3 فیصد اور اسپیس ایکس کے شیئرز کی قیمت میں 3.8 فیصد کمی آئی ۔مزید یہ کہ ان کی ذاتی دولت میں تقریباً 30 ارب ڈالرز کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انتخابی نتائج کے بعد ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ریپبلکن پارٹی کی حمایت میں کی ہوئی اپنی بعض پوسٹس بھی ہٹادیں ۔انہوں نے انتخابات سے قبل ریپبلکن امیدواروں کی حمایت میں ایک پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا ’ووٹ ریڈ ٹوڈے‘ ایلون مسک نے ریپبلکن امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل پر مشتمل ایک پوسٹ بھی پن کی ہوئی تھی، ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد یہ پوسٹس ہٹا دی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستانی ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد زہیب طارق کے ادارے نے کنگز ایوارڈ 2026 جیت لیا

پاکستانی ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد زہیب طارق کے ادارے نے کنگز ایوارڈ 2026 جیت لیا برطانیہ میں…