امریکہ میں حالیہ جاری انتخابات میں ریپبلکن کی ممکنہ ہار کے بعد ٹرپ کا بیان آگیا۔

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو ریپبلکنز پر برتری حاصل ہے۔

ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیلٹ پر موجود نہیں تھے

اگر انتخابی مقابلے میں ان کا نام شامل ہوتا تو ریپبلکنز بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے۔ٹرمپ نے انتخابات میں ایران تنازع کے ممکنہ اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ

ریپبلکنز کی کامیابی متاثر ہونے کی ایک وجہ ایران سے متعلق صورتحال بھی ہوسکتی ہے۔

ان کے مطابق عوام شاید پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آنے والے قلیل مدتی معاشی اثرات برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں اور ممکن ہے کہ دونوں جماعتیں بعض معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرلیں۔

انہوں نے امیگریشن کے معاملے پر ڈیموکریٹس کے ساتھ تعاون کا امکان بھی ظاہر کیا،

تاہم خبردار کیا کہ اگر ڈیموکریٹس نے ناقابل قبول تجاویز پیش کیں تو وہ انہیں ویٹو کردیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ فی الحال ان کا کابینہ میں کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ٹرمپ نے ایران سے متعلق اپنا اگلا قدم بتا دیا

ٹرمپ نے ایران سے متعلق اپنا اگلا قدم بتا دیا واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ …