IRAN TRADE SANCTIONS

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(میڈیا رپورٹس) کی جانب سے ایران کے خلاف غیر معمولی معاشی دباؤ اور عالمی سطح پر تنہائی کی دھمکی کے بعد ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آنے کے خدشے سے دوچار ہیں۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور ایرانی تیل کا اہم خریدار ہے۔ 2025 میں چین نے اوسطاً روزانہ 13 لاکھ 80 ہزار بیرل ایرانی تیل خریدا۔ امریکی محکمہ خزانہ پہلے ہی ایرانی تیل خریدنے والی ایک چینی ریفائنری پر پابندیاں عائد کرچکا ہے جبکہ چینی بینکوں کو بھی ثانوی پابندیوں سے خبردار کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات بھی ایران کے اہم تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے۔ 2024 میں ایران کی درآمدات کا تقریباً 30 فیصد یو اے ای سے آیا، تاہم حالیہ کشیدگی کے بعد امارات نے ایران کے ساتھ مالی اور اقتصادی لین دین عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترکی اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت تقریباً 5 سے 6 ارب ڈالر ہے۔ ترکی ایران سے قدرتی گیس درآمد جبکہ تیار شدہ مصنوعات برآمد کرتا ہے۔
عراق کے ساتھ ایران کی تجارت 2025 میں 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی، جبکہ بغداد ایرانی گیس کی مد میں سالانہ 4 سے 5 ارب ڈالر ادا کرتا ہے۔
عمان بھی ایران کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 2025 میں اشیا کی تجارت ڈیڑھ ارب ڈالر رہی۔
پاکستان کے لیے بھی امریکی دباؤ اہم چیلنج بن سکتا ہے۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم کر رکھا ہے۔ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان غیر رسمی تجارت تقریباً 4 ارب ڈالر تک پہنچتی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تیل، گندم، چاول، مویشی اور ادویات کی تجارت بھی جاری ہے۔
بھارت کی ایران کے ساتھ تجارت 2026-2025 میں کم ہوکر 1.63 ارب ڈالر رہ گئی، جبکہ آرمینیا اور آذربائیجان بھی ایران کے اہم علاقائی تجارتی شراکت دار ہیں۔
ماہرین کے مطابق نئی امریکی پابندیاں نافذ ہوئیں تو ایران سے تجارت کرنے والے ممالک کو اقتصادی مفادات اور واشنگٹن کے دباؤ کے درمیان مشکل توازن برقرار رکھنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

نورمقدم کیس؛مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی درخواست خارج ،تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ (میڈیا رپورٹس)نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی…