
سپریم کورٹ (میڈیا رپورٹس)نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یاد رہے ٹرائل کورٹ نے ظاہر جعفر کو نور مقدم کوقتل کرنے پر سزائے موت دی تھی،ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
فیصلہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تحریر کیا، فیصلے میں کہا گیا استدعا تھی کہ ذہنی مریض ہونے پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے،مجرم نے ایسے شواہد پیش نہیں کیے کہ عدالت فیصلے پر نظرثانی کرے۔
ریکارڈ سے ثابت ہے کہ مجرم انتہائی سنگین جرم کا مرتکب ہوا ہے،مجرم کا جرم ایسا نہیں تھا کہ اس کی سزا میں کمی کی جا سکے،نظرثانی میں عدالت کا دائرہ اختیار انتہائی محدود ہوتا ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپنے تحریری فیصلے میں مزید کہا کہ نظرثانی کی درخواست کو اپیل کے طور نہیں لیا جا سکتا،یواین رپورٹ کے مطابق 2024میں 50 ہزار خواتین قتل ہوئیں، اسلام نے خواتین کو بے حد تحفظ اور احترام دیا ہے،خواتین پر تشدد شرعی اور دنیاوی قوانین کیخلاف ہے۔
ایران سے تجارت پر امریکی پابندیوں کا خطرہ، پاکستان سمیت کون سے ممالک متاثر ہوسکتے ہیں؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(میڈیا رپورٹس) کی جانب سے ایران کے خلاف غیر معمولی معاشی دباؤ اور عا…





