وفاقی وزیر اطلاعات(میڈیا رپورٹس) عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا طبی معائنہ پمز ہسپتال میں کرایا گیا جس میں شفا ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
عطا تارڑ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر موجود پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ’پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے جو سکیورٹی کی صورتحال شفا ہسپتال کے راستے میں اور باہر پیدا کی گئی اس کے پیش نظر ان کو پمز ہسپتال لے جایا گیا اور طبی معائنے کے مطابق وہ صحت مند پائے گئے۔‘
یاد رہے کہ یہ پوسٹ اس بیان کے تقریبا ایک گھنٹے بعد شیئر کی گئی ہے جس میں انھوں نے عمران خان کے معائنے اور ہسپتال سے اڈیالہ منتقلی کی بات تو کی تھی مگر ہسپتال کا نام نہیں بتایا تھا۔
عطا تارڑ کے مطابق ’ان (عمران خان) کو پہلے بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور اب بھی جب ان کو ضرورت پڑے گی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔‘
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد عمران خان کی ممکنہ منتقلی کے پیش نظر جمعرات کے روز سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ممکنہ منتقلی کے معاملے پر اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
اسلام آباد پولیس نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال جانے والے متعدد راستے ٹریفک کے لیے بند کر دیے تھے جبکہ ہسپتال کے اطراف اضافی نفری تعینات کر دی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ایران سے تجارت پر امریکی پابندیوں کا خطرہ، پاکستان سمیت کون سے ممالک متاثر ہوسکتے ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(میڈیا رپورٹس) کی جانب سے ایران کے خلاف غیر معمولی معاشی دباؤ اور عا…