
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ان رابطوں میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سمیت امریکا اور اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔عباس عراقچی نےپاکستان سمیت عمان، مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، قبرص، ترکیہ ،کویت،متحدہ عرب امارات ، تیونس اورعراق کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے گفتگو کے دوران بیرونی مداخلت کے بغیر علاقائی ممالک کے ذریعے امن کے قیام کی اشد ضرورت پر زور دیا۔
عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے بات چیت میں بحری راستوں کی حفاظت، جنگ کے خاتمے اور خطے میں دوبارہ کشیدگی روکنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے پاکستان سمیت کئی ممالک ثالثی کی کوششیں کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کا فیصلہ، فیملی کورٹ میں درخواست دائر
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کا فیصلہ، فیملی کورٹ میں درخواست دائر ذہنی ہم آہن…





