پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کا فیصلہ، فیملی کورٹ میں درخواست دائر

ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ازدواجی زندگی جاری رکھنا ممکن نہیں، صنم جاوید کا مؤقف، عدالت نے شوہر کو 25 نومبر کا نوٹس جاری کردیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے اپنے شوہر عتیق ریاض سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے خلع کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صنم جاوید نے وکیل خدیجہ صدیقی کے توسط سے فیملی کورٹ میں درخواست جمع کرائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے اور شوہر کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہیں رہی، جس کے باعث ازدواجی زندگی میں متعدد مسائل پیدا ہوچکے ہیں۔

درخواست میں صنم جاوید نے مؤقف اپنایا کہ وہ اب اپنے شوہر کے ساتھ ازدواجی رشتہ برقرار رکھنے کی خواہش مند نہیں ہیں، لہٰذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔

عدالت نے خلع کے دعوے پر کارروائی کرتے ہوئے صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو نوٹس جاری کردیا ہے اور انہیں 25 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صنم جاوید اور عتیق ریاض 2009 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

دوسری جانب صنم جاوید اس وقت 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں جیل میں قید ہیں۔ ان کی جانب سے خلع کا دعویٰ دائر کیے جانے کے بعد یہ معاملہ سیاسی اور سماجی حلقوں میں بھی زیرِ بحث آگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بھارتی وزیراعلیٰ بھگونت مان کے پاکستان آنے کی راہ ہموار؟ ویزے پر کوئی پابندی نہیں، دفتر خارجہ کی وضاحت

بھارتی وزیراعلیٰ بھگونت مان کے پاکستان آنے کی راہ ہموار؟ ویزے پر کوئی پابندی نہیں، دفتر خا…