اداکارہ میرا کی بہن کینسر میں مبتلا، دل دہلا دینے والی تصویر شیئر، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

شائستہ عباس زندگی کی مشکل جنگ لڑنے لگیں، میرا کی سوشل میڈیا پوسٹ پر مداحوں اور شوبز شخصیات کا اظہارِ ہمدردی

Screenshot

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی چھوٹی بہن شائستہ عباس کی بیماری سے متعلق افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کی صحت کے حوالے سے بتایا کہ شائستہ عباس کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور زندگی کے ایک مشکل مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

میرا نے اپنی بہن کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں علاج کے دوران ان کے سر کے بال جھڑنے کی کیفیت نمایاں ہے۔ تصویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے تشویش اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شائستہ عباس ماضی میں پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم بعد ازاں وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں۔

میرا کی جانب سے بہن کی بیماری کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شائستہ عباس کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجنا شروع کر دی ہیں۔

مداحوں نے اداکارہ میرا اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں حوصلہ اور ہمت برقرار رکھنے کی دعا بھی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کا فیصلہ، فیملی کورٹ میں درخواست دائر

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کا فیصلہ، فیملی کورٹ میں درخواست دائر ذہنی ہم آہن…