
بھارتی وزیراعلیٰ بھگونت مان کے پاکستان آنے کی راہ ہموار؟ ویزے پر کوئی پابندی نہیں، دفتر خارجہ کی وضاحت
بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا بند نہیں کیا گیا، رواں سال 4 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کے ویزے جاری کیے گئے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی ویزا جاری کرنے پر کوئی پابندی نہیں، جبکہ بھارتی شہریوں کے لیے بھی ویزوں کا اجرا معطل نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے پاکستان کی ویزا پالیسی، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آئندہ اجلاس، ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو کی۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کے ممکنہ دورہ پاکستان سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ انہیں ویزا دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کے اجرا کا عمل بھی بند نہیں کیا۔
ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک 4 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو مذہبی سیاحت اور سکھ برادری کے لیے پاکستان کی ویزا پالیسی کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ بھگونت مان نے لاہور میں منعقد ہونے والی عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے تازہ وضاحت کے بعد بھگونت مان کے ممکنہ دورہ پاکستان اور عالمی پنجابی کانفرنس میں ان کی شرکت سے متعلق معاملہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کا فیصلہ، فیملی کورٹ میں درخواست دائر
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کا فیصلہ، فیملی کورٹ میں درخواست دائر ذہنی ہم آہن…





