
آٹے کا بحران اور گندم کی قلت، پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کا کل احتجاج کا اعلان
آٹے کی بڑھتی قیمتوں اور گندم کی عدم دستیابی کے خلاف عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے، حکومت عوام کو سستی روٹی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، چوہدری حمید الحسن
لاہور: پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور نے آٹے کے بحران اور گندم کی قلت کے خلاف کل احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری چوہدری حمید الحسن گجر نے کہا ہے کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور گندم کی عدم دستیابی کے خلاف کل عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔ آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے جبکہ حکومت عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر خوراک اور وزیر زراعت آٹے کے بحران اور گندم کی قلت کے حوالے سے اپنی پالیسی اور کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا ہے، جبکہ اس معاملے پر حکومتی خاموشی افسوسناک ہے۔
چوہدری حمید الحسن گجر نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی مشکلات پر خاموش نہیں رہے گی اور آٹے کے بحران کے خلاف عوام کی آواز بن کر احتجاج کرے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں کمی اور گندم کی بلاتعطل فراہمی یقینی نہ بنائی تو کل کے احتجاجی مظاہرے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
نصف صدی بعد بھی ’راکی‘ کا جادو برقرار
ہالی ووڈ(میڈیا رپورٹس) کی مشہور فلم ’راکی‘ کو ریلیز ہوئے 50 سال مکمل ہو گئے ہیں اور اس کا …

