
BIHAR POLITICAL WEDDING
بہار(میڈیا رپورٹس)اس شادی کے خبروں میں آنے کی وجہ اس پر ہونے والے بے تحاشہ اخراجات ہیں اور یہ ایک ایسی ریاست میں ہوئی ہے جسے انڈیا کی غریب ترین ریاست قرار دیا جاتا ہے۔
بہار اسمبلی کے رُکن اننت سنگھ کی بیٹی شیوانگی سنگھ کی شادی کی تقریبات کئی روز تک جاری رہیں اور ان کا اختتام بدھ کے روز ہوا۔ شادی کی ان تقریبات میں گھوڑوں کی دوڑ جیسے منفرد پروگرام بھی شامل تھے۔
بدھ کو ہونے والی مرکزی تقریب میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جن میں بہار اسمبلی کے سپیکر اور مقامی اور قومی سطح کے متعدد نمایاں سیاستدان بھی شامل تھے۔ یہ تقریب خاندان کے آبائی گاؤں نداوا میں منعقد ہوئی، جو ریاستی دارالحکومت پٹنہ سے تقریباً 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
رواں ماہ کے آغاز پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پانچ بار رُکن اسمبلی منتخب ہونے والے اننت سنگھ نے کہا تھا کہ اُن کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں ’سب کو دعوت دی گئی ہے، صرف بہار ہی نہیں بلکہ پورے انڈیا اور پاکستان سے بھی۔‘
اہم مہمانوں کی آمد کے لیے گاؤں میں چھ ہیلی پیڈ قائم کیے گئے تھے جبکہ عارضی باورچی خانوں میں سینکڑوں باورچیوں نے 150 سے زائد اقسام کے کھانے تیار کیے۔
گھڑ دوڑ کی ریہرسل کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، میں ہزاروں افراد کو میدان کے اطراف جمع دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سینکڑوں لوگ بہتر منظر حاصل کرنے کے لیے بجلی کے ایک کھمبے پر بھی چڑھے ہوئے تھے۔
گذشتہ ہفتے اننت سنگھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک سفید رنگ کی ایس یو وی گاڑی کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس کی قیمت 10 لاکھ سے 20 لاکھ انڈین روپے کے درمیان بتائی گئی، اور انھوں نے اعلان کیا تھا کہ یہ گھڑ دوڑ کے فاتح کے لیے انعام ہو گی۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کے لیے موٹر سائیکل اور سکوٹر کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔
اب اس گھڑ دوڑ کے مقابلے کا فائنل جمعرات کو منعقد کیے جانے کا منصوبہ ہے۔
دلہن شیوانگی سنگھ، جو دہلی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں، لینڈ کروزر گاڑی میں تقریب میں پہنچیں جبکہ دولہا رشی کیش کمار، جنھوں نے امریکہ کی جارجیا سٹیٹ یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا ہے، 151 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ تقریب میں پہنچے۔
نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اننت سنگھ بھی شاندار انداز میں تقریب میں شامل ہوئے۔ وہ ایک ایس یو وی کی سن روف سے باہر نکلے ہوئے تھے جبکہ ان کے حامیوں کا جم غفیر گاڑی کے ارد گرد موجود تھا۔ چینل نے تبصرہ کیا کہ وہ ’اپنی بیٹی کی شادی میں ایسے انداز سے پہنچے جس نے کسی دولہے کی آمد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔‘
اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (میڈیا رپورٹس)ضلعی انتظامیہ نے کیش لیس اسلام آباد پر عملدرآمد کا حکم جاری کر…





