
کوئٹہ(میڈیا رپورٹس) سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز بلوچستان کے علاقے رکھنی سے تقریباً 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کی گہرائی 37 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث اس کے جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ درمیانی شدت کا تھا، تاہم اس کی گہرائی نسبتاً زیادہ ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کے فوراً بعد مختلف اضلاع میں ٹیموں کو متحرک کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان کی صورت میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کی جاسکیں۔ ابتدائی سروے کے دوران کسی عمارت کے گرنے یا بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 4 پرکامیاب
ایل اے 6 سماہنی میں ووٹ جلائے جانے پر حتمی نتیجہ جاری نہیں ہوا، اس نشست پر بھی مسلم لیگ(ن)…





