
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے فولڈ ایبل کی ساخت پاسپورٹ جیسی ہے، تاہم اس کے کنارے گول ہیں۔ فون کھلنے کی صورت میں اس فون کا سائز سات اعشاریہ چھ انچ ہو جاتا ہے اور اسے عمودی انداز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فون فولڈ ہونے کی صورت میں اس کے سامنے کی جانب بھی ایک چھوٹی سنگل سکرین موجود ہے۔ کمپنی کے مطابق ’ڈیو‘ ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا فون ہے۔
کمپنی نے اپنے فولڈ ایبل فون کی قیمت ایک ہزار 999 ڈالر رکھی ہے۔ یہ فون 23 اکتوبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
کمپنی کے مطابق اس فون میں آئی فون کی 18 پرو سیریز ہی کی طرح 48 میگا پکسل ’فیوژن الٹرا وائڈ‘ کیمرہ نصب ہے۔
خیال رہے سام سنگ سات سال قبل پہلے ہی اپنا پہلا فولڈ ایبل فون متعارف کروا چکا ہے۔
ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جان ٹرنس نے کیلیفورنیا میں کمپنی کے ہیڈکوارٹرز میں واقع سٹیو جابز تھیٹر میں دکھائی جانے والی ایک ویڈیو میں کہا دوسری کمپنیوں کی مصنوعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’دوسروں نے فولڈ ایبل ڈیوائسز بنائی ہیں، لیکن وہ محض ایسے محسوس ہوتی ہیں جیسے دو فونز کو غیر موزوں انداز میں آپس میں جوڑ دیا گیا ہو۔
ٹرنس نے ’ڈیو‘ کی خصوصیات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ ’یہ بالکل نیا ہے لیکن ساتھ ہی حیرت انگیز طور پر مانوس سا بھی محسوس ہوتا ہے۔ تقریباً آپ کے پاسپورٹ کے سائز کا یہ ڈیوائس ہاتھوں کو مانوس سا لگتا ہے اور ایک ہاتھ سے استعمال کرنے میں آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔‘
ایپل کے مطابق آئی فون ’ڈیو‘ میں ڈسپلے کو چلانے کے لیے اے 20 چِپ استعمال کی جائے گی، جبکہ اس میں ایپل کی تیار کردہ نئی سی ٹو موڈیم چِپ بھی شامل ہوگی۔ یہ اقدام وائرلیس ڈیٹا چِپس کے لیے کوالکوم پر انحصار کم کرنے کی ایپل کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
توہین آمیز کلمات،دھمکیاں، مبشر لقمان کی درخواست پر محمود بھٹی کی عدالت طلبی
عدالت(میڈیا رپورٹس) نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ شکایت کے ساتھ پیش کیے گئے پوڈکاسٹس کی ویڈی…





