
اس وقت جنوبی چین میں ایک خوفناک صورتحال جنم لے چکی ہے، جہاں شدید سیلاب نے تجارتی سانپوں کی افزائشی فارموں کو تباہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں خطرناک سانپ، جن میں انتہائی زہریلے کوبرا بھی شامل ہیں، سیلاب زدہ دیہات میں پھیل گئے ہیں۔
یہ تباہی شہر ہینگژو (Hengzhou) میں مسلسل کئی روز تک ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد سامنے آئی، جو ٹائفون مائساک (Typhoon Maysak) کے باعث ہوئیں۔ اس شدید طوفان نے صرف بارش ہی نہیں برسائی بلکہ آبی ذخائر (ریزروائرز) بھی ٹوٹ گئے، جس سے پورے کے پورے قصبے گدلے پانی کی تیز لہروں میں گھر گئے۔
جب مقامی رہائشی اپنے گھروں سے ملبہ ہٹانے اور اپنا سامان بچانے کی کوشش کر رہے تھے تو انہیں احساس ہوا کہ وہ اس پانی میں اکیلے نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دل دہلا دینے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوفزدہ لوگ مچھلی پکڑنے والے جالوں کی مدد سے پانی میں تیرتے سانپوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ زہریلے کوبرا اپنے سر گدلے اور تیز بہتے سیلابی پانی سے باہر نکالتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
مقامی رپورٹس کے مطابق فرار ہونے والے سانپوں میں واٹر اسنیکس (پانی کے سانپ)، دیوہیکل کنگ ریٹ اسنیکس اور انتہائی زہریلے کوبرا، کریٹس اور گرین پِٹ وائپرز شامل ہیں۔
رائن ایئر کی پرواز کے دوران کھڑکی ٹوٹنے سے مسافر سر کے بل طیارے سے باہر لٹک گیا
تسالونیکی، یونان (میڈیا رپورٹس) پرواز کے ٹریکنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارہ تقریباً 10 م…





