بھارت(میڈیا رپورٹس)معروف پنجابی گلوکار جسبر جسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا سمیت مختلف ممالک میں یہ فلم واٹس ایپ کے ذریعے بڑی تعداد میں شیئر اور ڈاؤن لوڈ کی جا رہی ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسبر جسی کا کہنا تھا کہ اگرچہ بھارتی ناظرین کے لیے فلم اب پلیٹ فارم پر دستیاب نہیں، لیکن امریکا اور دیگر ممالک میں لوگ اسے مختلف ذرائع سے دیکھ رہے ہیں۔ ان کے بقول واٹس ایپ پر اس فلم کو جس رفتار سے شیئر کیا جا رہا ہے، شاید ماضی میں کسی فلم کو غیر رسمی طور پر اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے موبائل فونز تک رسائی حاصل نہیں ہوئی۔
یہ فلم انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ کھالڑا کی زندگی اور جدوجہد پر مبنی ہے اور ابتدا ہی سے مختلف تنازعات کا شکار رہی۔ فلم کا ابتدائی نام ’پنجاب 95‘ تھا، جسے 2022 میں بھارتی سنسر بورڈ کے پاس منظوری کے لیے پیش کیا گیا، تاہم یہ تقریباً تین برس تک سرٹیفکیشن کے مرحلے میں پھنسی رہی۔
فلم کے ہدایت کار کے مطابق سنسر بورڈ نے فلم میں 127 کٹس لگانے کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ حکومتی اعتراضات کے باعث 2023 میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس کی نمائش بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔
بالآخر کئی برس کی تاخیر کے بعد فلم کو 3 جولائی کو ’ستلج‘ کے نام سے زی فائیو پر ریلیز کیا گیا، تاہم ریلیز کے کچھ ہی عرصے بعد اسے بھارتی صارفین کے لیے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کنول جیت سنگھ اور ارجن رامپال نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

رائن ایئر کی پرواز کے دوران کھڑکی ٹوٹنے سے مسافر سر کے بل طیارے سے باہر لٹک گیا

تسالونیکی، یونان (میڈیا رپورٹس) پرواز کے ٹریکنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارہ تقریباً 10 م…