
Petroleum Prices
اسلام آباد(میڈیا رپورٹس)کے مطابق ڈیزل 25 روپے اور پٹرول 15 سے 20 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے تاہم قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے کو قابو میں رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں کمی کا امکان ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان تازہ کشیدگی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ 15 روزہ جائزے میں ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق چار تجاویز ہیں، حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔
دوسری جانب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
نیپال اور تبت میں 919 ہلاکتوں کی تصدیق، 4700 سے زیادہ افراد لاپتہ
نیپال(میڈیا رپورٹس) کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں 424…




