
لندن(میڈیا رپورٹس) کے مطابق کے مطابق اینڈی برنہم، سر کیئر اسٹارمر کی جگہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے اور آئندہ ہفتے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ رپورٹس کے مطابق موجودہ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر پیر کے روز بادشاہ چارلس کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔
لیبر پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد اپنے خطاب میں اینڈی برنہم نے کہا کہ سر کیئر اسٹارمر کی قیادت میں پارٹی نے بدترین شکست سے شاندار کامیابی تک کا سفر طے کیا، وہ لیبر پارٹی کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیار ہیں۔
اینڈی برنہم نے کہا کہ نئی کابینہ کے ارکان کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم نئی کابینہ میں لیبر پارٹی کے تمام دھڑوں کو نمائندگی دی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ صرف مختلف رائے رکھنے کی بنیاد پر کسی بھی لیبر رکن کو معطل یا سزا نہیں دی جائے گی، اگر لیبر پارٹی اندرونی اختلافات میں الجھی رہی تو وہ دائیں بازو کی جماعتوں کو شکست نہیں دے سکے گی۔
مصطفیٰ زاہد آوارہ پن 2 میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے یا نہیں؟ آخر کار عقدہ کھل گیا
بالی ووڈ فلم آوارہ پن کے شائقین کی بڑی ڈیمانڈ منظر عام پر آنے کے بعد مصطفیٰ زاہد نے بھی…





