
Petroleum Prices
اسلام آباد(میڈیا رپورٹس)کے مطابق ڈیزل 25 روپے اور پٹرول 15 سے 20 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے تاہم قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے کو قابو میں رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں کمی کا امکان ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان تازہ کشیدگی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ 15 روزہ جائزے میں ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق چار تجاویز ہیں، حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔
دوسری جانب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
پشاور: اسکول کی چھت گرنے سے 32 بچے، 2 اساتذہ جاں بحق، مالک گرفتار
پشاور(میڈیا رپورٹس) کے علاقے دیر کالونی میں واقع نجی سکول کی چھت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں…





