ایل اے 6 سماہنی میں ووٹ جلائے جانے پر حتمی نتیجہ جاری نہیں ہوا، اس نشست پر بھی مسلم لیگ(ن) کو واضح برتری حاصل ہے۔
الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری طور پر 3 حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔
غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری یاسین کو آبائی حلقہ چڑہوئی، پیپلزپارٹی کے کوٹلی نکیال سے جاوید اقبال بڈھانوی اور کھوئیرٹہ سے ولید انقلابی کو شکست کو سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سابق وزیراعظم چودھری انوارالحق بھی شکست کھا گئے ہیں۔
حلقہ ایل اے ون ڈڈیال 193 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج موصول ہوگئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے چودھری اظہر صادق 15 ہزار427 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری افسر شاہد نے 9832 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) غلام مصطفیٰ مغل نے پہلے سرکاری نتیجہ کا اعلان کرتے ہوئے چودھری اظہر صادق کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
ایل اے 2 میرپور چکسواری اسلام گڑھ کے تمام 149 پولنگ سٹیشنز کا بھی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12904 ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چودھری 8182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
آزادامیدوار چودھری ظفر انور 1,040 ووٹ حاصل کر سکے ہیں، چودھری ظفر انوار سابق الیکشن میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان: ’مجھے آپ سب پر فخر ہے‘، راہول گاندھی

کاکروچ جنتا پارٹی نے بھارت میں امتحانی پرچے لیک ہونے کے خلاف جاری احتجاج بالآخر حکومت سے …