تربیلا (میڈیا رپورٹس) پانچویں توسیع ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران پیش آنے والے ایک حادثے کے نتیجے میں سرنگ اور زیر تعمیر پاور ہاؤس میں پانی داخل ہوگیا، جس کے بعد ورکرز کو ہنگامی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
واپڈا کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ کنیکٹنگ ٹنل کے دوسرے بینچ کی کھدائی کے دوران پیش آیا، جب چٹان کا ایک کمزور حصہ اچانک منہدم ہوگیا، چٹان گرنے کے باعث آبی ذخیرے کے انٹیک اسٹرکچر سے پانی سرنگ اور زیر تعمیر پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔
واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹیک اسٹرکچر سے پانی مکمل طور پر نکال لیا گیا ہے جبکہ زیر تعمیر پاور ہاؤس سے پانی نکالنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔
واپڈا نے تربیلا ڈیم کی ٹنل نمبر 5 کے منہدم ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مرکزی سرنگ، زیر تعمیر پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ واپڈا نے واضح کیا ہے کہ پیش آنے والا واقعہ کھدائی کے دوران چٹان کا کمزور حصہ گرنے کے باعث پیش آیا، اسے مرکزی ٹنل کے انہدام سے تعبیر کرنا درست نہیں۔
اگست 2025 کے واقعے کے باعث منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہوئی جبکہ اس کی تخمینہ لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔
منصوبے کی ابتدائی لاگت 82 ارب روپے مقرر کی گئی تھی جو بڑھ کر تقریباً 317 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس طرح منصوبے کی لاگت میں 285 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
منصوبہ ابتدائی طور پر بہت پہلے مکمل ہونا تھا تاہم اب اس کی تکمیل کا ہدف 30 جون 2028 مقرر کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی منتقل کر دیا گیا

شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی منتقل کر دیا گیا طبیعت ناساز ہونے کے بعد ساب…