محکمہ موسمیات (میڈیا رپورٹس)نے 10 سے 14 نومبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 10 نومبر سے ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 12 نومبر کو شدت اختیار کر سکتا ہے۔ اس کے زیر اثر بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے پشاور، مردان، سوات، چترال، کوہستان اور ایبٹ آباد سمیت مختلف اضلاع میں 10 سے 14 نومبر تک بارش کا امکان ہے۔
سلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں 12 اور 13 نومبر جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سرگودھا میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 نومبر کو ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی بارش ہو سکتی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں 10 سے 14 نومبر تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے تاہم چند علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی آئندہ چند روز موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے بعد بعض علاقوں میں دھند چھا سکتی ہے جبکہ درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی بھی ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی منتقل کر دیا گیا

شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی منتقل کر دیا گیا طبیعت ناساز ہونے کے بعد ساب…