کراچی (میڈیا رپورٹس)عمارت گرنے کا یہ واقعہ بلوچ کالونی کے قریب کراچی ایڈمنسٹریشن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک ملبے سے دو لاشیں اور دس زخمی نکالے جا چکے ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر عابد جلال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ عمارت میں جانے کے لیے تین راستے بنائے ہیں، ملبے تلے موجود افراد کی تعداد کے بارے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے ’ہم نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکام کی ترجیح عمارت میں پھنسے مزدوروں کا سراغ لگانا اور انہیں بحفاظت باہر نکالنا ہے۔
جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کے سربراہ ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق واقعے میں اب تک 10 زخمیوں کو لایا گیا ہے جس میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شینژو 24 کا عملہ تیانگونگ خلائی سٹیشن میں داخل: ’چین اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی خلائی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز‘

چین (میڈیا رپورٹس)کا انسان بردار خلائی مشن شینژو 24 تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کے سفر کے بعد …