بینکاک (میڈیا رپورٹس) تھائی وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی رات دارالحکومت بینکاک کے ایک بار میں آتشزدگی کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔
تھائی وزیراعظم نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 27 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ کچھ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بینکاک کے مضافات میں واقع بار اور ریسٹورنٹ میں موجود موسیقاروں کے مطابق اسٹیج کے قریب سرکٹ بریکر سے دھواں اٹھا، پھر بجلی منقطع ہوئی ، اس کے بعد دھماکا ہوا۔
حکام کے مطابق متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، فائر بریگیڈ کو پیر کی شب تقریباً 12 بجے کے بعد آگ لگنے کی اطلاع ملی، امدادی اہلکار جب موقع پر پہنچے تو بار کے مرکزی دروازے سے شعلے بھڑک رہے تھے اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے چیختے ہوئے باہر نکل رہے تھے۔
تھائی پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 9 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں، جبکہ 60 سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، امدادی ٹیمیں ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ،مونال ریسٹورنٹ گرانےکافیصلہ کالعدم

اسلام آ باد(میڈیا رپورٹس)وفاقی آئینی عدالت نے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن سٹی کی اپیلیں من…