راوالپنڈی (میڈیا رپورٹس)سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے آنکھوں کی خرابی اور بینائی متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر مکمل میڈیکل ریکارڈ کے حصول اور فوری طبی علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ انہوں نے عدالت سے اپنی پسند کے ڈاکٹروں سے ذاتی خرچ پر علاج کی اجازت کی استدعا بھی کی ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت میں جمع کرائے گئے حلف نامے میں بشریٰ بی بی کی آنکھوں کی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں زیر التوا اپیلوں کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں اڈیالہ جیل حکام سے ان کی صحت سے متعلق تازہ اور جامع میڈیکل رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک حلف نامہ جمع کرایا ہے، جس میں اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے حالیہ ملاقات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
حلف نامے کے مطابق جیل حکام نے 31 اکتوبر کو انہیں آگاہ کیا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات 2 نومبر کو سہ پہر ساڑھے تین بجے مقرر ہے۔ ملاقات شام 4 بجے شروع ہوئی اور تقریباً 40 منٹ جاری رہی۔
بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق بشریٰ بی بی نے انتہائی گہرے رنگ کی عینک پہن رکھی تھی، تاہم عمران خان اور وکیل کے کہنے پر عینک اتارنے کے بعد ان کی آنکھوں کی حالت انتہائی تشویشناک دکھائی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا کو تباہ کن جواب دیں گے: محسن رضائی

تہرا ن میں ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی قیادت میں انتشا…